کراچی پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پرلڑکی نے خودکشی کرلی

متوفیہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے گھروالے مخالفت کررہے تھے، ایس ایچ او تھانہ ڈاکس


Staff Reporter July 13, 2023
خودکشی کا واقعہ ڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی صدیق اکبر مسجد کے قریب پیش آیا

ڈاکس کےعلاقے میں اہل خانہ کی جانب سے پسند کی شادی کرنے کی مخالفت پرنوجوان لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکرخود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی صدیق اکبر مسجد کے قریب گھر سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

متوفیہ لڑکی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 17 سالہ عائشہ دخترالیاس کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او ڈاکس پرویزسولنگی کے مطابق متوفیہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے گھروالے مخالفت کررہے تھے جس پرلڑکی نے دلبرداشتہ ہوکرخود کشی کرلی۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں