چاقو حملے کے بعد سے ڈراؤنے خواب آرہے ہیں ملعون سلمان رشدی

خود کو ٹراما سے نکالنے کیلئے ایک تھراپسٹ سے علاج کروارہا ہوں، شاتم رسول


ویب ڈیسک July 13, 2023
فوٹو: امریکی میڈیا

شاتم رسول ملعون سلمان رشدی کا کہنا ہے کہ اسے نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔


ملعون سلمان رشدی نے بی بی سی کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ ابھی تک اس واقعے کے اثرات سے نہیں نکل سکا اور خود کو ٹراما سے نکالنے کیلئے ایک تھراپسٹ سے اپنا علاج کروا رہا ہے۔

ملعون سلمان رشدی کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کنفیوژ ہے کہ آیا وہ اپنے مبینہ حملہ آور کا سامنا کرنے عدالت جائے یا نہیں اور یہ کہ اب وہ شاید ہی کبھی کسی عوامی تقریب میں لوگوں کو نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم

ملعون رشدی نے کہا کہ چاقو حملے میں اس کے جگر کو نقصان پہنچا اور ایک آنکھ کی بینائی ختم ہوگئی اور اس کے بازو کو اعصابی نقصان کی وجہ سے ایک ہاتھ مفلوج ہوگیا، انسانی جسم میں شفا دینے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے اور وہ جسمانی طور پر "کم و بیش ٹھیک" محسوس کررہا ہے۔

معلون سلمان رشدی پر اگست 2022 میں نیویارک میں حملہ کیا گیا تھا، ملعون رشدی پر حملہ کرنے والے 24 سالہ ہادی مطرنے قتل کی کوشش میں اعتراف جرم سے انکار کیا، ملعون سلمان رشدی نے 1988 میں انتہائی متنازع ناول لکھا تھا جس کے بعد وہ جان کے خوف سے 10 سال روپوش رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں