سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 13 ہزار 200 روپے اور فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 67 ہزار 553 روپے ہوگئی
سونے کی قیمت مسلسل کئی روز بڑھنے کے بعد مقامی سطح پر اس کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں کمی آئی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر گھٹ کر 1955 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے گھٹ کر دو لاکھ 13 ہزار 200 روپے اور فی 10 گرام قیمت 1115 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 67 ہزار 553 روپے ہوگئی۔