ایف آئی اے کی کارروائی عمان سے مطلوب ملزم گرفتار

اقدام قتل کے ملزم کو ایف آئی اے نے سیالکوٹ منتقل کر کے پولیس کے حوالے کردیا


طالب فریدی July 13, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کردیا۔


وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ایئرپورٹ منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ ملزم محمد آصف کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھا۔


ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، این سی بی انٹرپول پاکستان نے رواں سال 43 ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں