آئی ایم ایف معاہدہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصادی بحالی کیلئے آئی ایم ایف پروگرام پر کام جاری رکھے، امریکی وزیرخارجہ

—فائل فوٹو

امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے منظور پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصادی بحالی کیلئے آئی ایم ایف پروگرام پر کام جاری رکھے۔



قبل ازیں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی معاہدہ پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تجارت کا مزید فروغ چاہتا ہے، پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے، جس سے نکلنے کے لیے ہماری نیک خواہشات پاکستان کے ساتھ ہیں۔


مزید پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، امریکی سفیر

اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی ہے۔

انہوں نے رقوم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔

 

 
Load Next Story