نگراں حکومت کو نوے سے ایک دن بھی آگے نہیں جانا چاہیے جاوید لطیف

مولانا فضل الرحمان کے تحفظات درست تھے جن کو دور کردیا گیا ہے، جاوید لطیف


ویب ڈیسک July 13, 2023
فوٹو فائل

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نگراں حکومت 90 دن سے آگے نہیں جانا چاہیے، اگر ایسا ہوا تو یہ درست نہیں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات کا فیصلہ حکومت نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اسمبلیاں دو سے تین دن قبل تحلیل کردی جائیں جبکہ کچھ احباب چاہتے ہیں کہ حکومت پہلے ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا کیونکہ آئین کے مطابق موجودہ اسمبلیوں کی مدت 13 اگست تک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نگراں حکومت کو آئین کے مطابق نوے دن کے لیے آنا ہے، نگراں حکومت کو نوے دن سے آگے نہیں جانا چاہیے، اس سے زیادہ طول دینا درست نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ ملک کے مفاد میں ہوگا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ آئین کہتا ہے نگران حکومت کی زیر نگرانی عام انتخابات کرائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات درست تھے جن کو دور کردیا گیا ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ نئی حکومت عوامی مینڈیٹ سے آئے گی جس کا سب کو احترام کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں