آزاد کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام کے جنگلات میں پُراسرار بیماری پھیل گئی

پُراسرار بیماری پھیلنے کے سبب کئی کلومیٹر پر پھیلے اخروٹ اور دیگر پھلوں کے ہزاروں درخت خشک ہوگئے


ویب ڈیسک July 14, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

آزاد کشمیر کے علاقے نیلم میں موجود خوبصورت سیاحتی مقام وادی سیماری کے جنگلات میں پُراسرار بیماری پھیل گئی، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

وادی سیماری کے جنگلات پُراسرار بیماری کی لیپٹ میں آگئے، جس کے باعث کئی کلومیٹر پر پھیلے اخروٹ اور جڑی بوٹیوں سمیت دیگر پھلوں کے ہزاروں درخت خشک ہورہے ہیں۔

علاوہ ازیں درختوں کے پتے بھی زرد پڑ گئے جبکہ بیشتر سے پتے از خود بھی جھڑ گئے ہیں۔ پُراسرار بیماری کے باعث گھنے جنگلات ویران ہوگئے ہیں جبکہ درختوں میں سفید جالے بھی آگئے ہیں۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگلات میں فنگس کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے سرسبز وادی اجڑ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں