سورج 3 دن تک خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

قبلے کے رخ کا تعین سورج کے ذریعے کیا جاتا ہے، سعودی ماہر فلکیات


ویب ڈیسک July 14, 2023
خانہ کعبہ کی طرف رخ کرکے دنیا بھر کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں:فوٹو:فائل

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج ہفتے سے پیر تک خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق 15، 16 اور 17 جولائی یعنی ہفتہ ، اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت 12 بجکر 22 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔یہ اسلامی مہینے ذی الحج کی 27، 28 اور 29 تاریخ ہو گی۔

ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ قبلے کا رخ دن کے وقت سورج اور رات کے وقت ستاروں کے ذریعے متعین کیا جاتا ہے۔ نماز کے اوقات اور قبلے کے رخ کے لیے سورج کا کردار بنیادی ہے کیونکہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے دنیا بھر کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں