سکھراورگڈو بیراج میں 24000 کیوسک پانی کی کمی کوٹری بیراج میں 27000 اضافہ

24 گھنٹے کے دوران پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ اور کمی۔


ویب ڈیسک September 17, 2012
24 گھنٹے کے دوران پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ اور کمی۔. فوٹو فائل

سکھراورگڈوبیراج پرگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پانی کی سطح میں 24000 کیوسک کی کمی، جبکہ کوٹری بیراج پر 27000 کیوسک اضافہ ہواہے۔

کنٹرول روم سکھربیراج کےمطابق اس وقت گڈوبیراج کےاپ اورڈاؤن اسٹریم میں پانی کی سطح 2 لاکھ 6 ہزارسےکم ہوکر 1 لاکھ 82 ہزار220 کیوسک ہوگئی ہے، سکھر بیراج کےاپ اسٹریم میں پانی کی سطح 1 لاکھ 90 ہزار220 کیوسک اورڈاؤن میں 1 لاکھ 71 ہزار770 کیوسک ہے، جبکہ کوٹری بیراج کےاپ اسٹریم میں پانی کی سطح 1 لاکھ 33 ہزار 1033 اور ڈاؤن میں 1 لاکھ 24 ہزار 6 سواڑسٹھ کیوسک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں