ایمرجنگ ایشیاکپ پاکستان کا فاتحانہ آغاز نیپال کو شکست

قومی ٹیم دوسرے میچ میں 16 جولائی کو بھارت کے مدمقابل آئے گی


ویب ڈیسک July 14, 2023
قومی ٹیم دوسرے میچ میں 16 جولائی کو بھارت کے مدمقابل آئے گی (فوٹو: پی سی بی)

اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان نے نیپال کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کولمبو کرکٹ کلب میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم نیپالی ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور 37 اوورز میں 179 رنز بناکر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

نیپال کی جانب سے لوئر مڈل آرڈر بلےباز سومپال کامی نے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تاہم انکے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا، ایک وقت میں نیپالی ٹیم 72 کے مجموعے پر اپنی 8 وکٹیں گنوا چکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 5 جبکہ محمد وسیم جونئیر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 32.5 اوورز میں 6 وکٹوں ٹارگٹ پورا کیا، اوپنرز صائم ایوب اور حسیب اللہ خان نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم حسیب 12 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، صائم ایوب 24، عمر بن یوسف اور طیب طاہر نے 36، 36 جبکہ کامران غلام نے 31 رنز بنائے۔

نیپال بالرز کی جانب سے پون شرف اور للت راجبھانچی نے 2،2 جبکہ کوشل مالا نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

پاکستانی شاہینز کا اسکواڈ:


کپتان محمد حارث، عمیر بن یوسف نائب کپتان، عماد بٹ، ارشد اقبال، حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمدعباس آفریدی، محمد جنید اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

پاکستانی شاہینز ایونٹ میں دوسرا میچ 16 جولائی کو انڈیا اے اور 18 جولائی کو سری لنکا اے کے مدمقابل آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں