سپریم کورٹ پرویز مشرف کی درخواست وفات کے بعد سماعت کیلیے مقرر

سابق صدرنے 2013ء کے الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا،اپیل پر گزشتہ سماعت 5 برس قبل ہوئی تھی


ویب ڈیسک July 14, 2023
(فوٹو: فائل)

پرویزمشرف کی درخواست ان کی وفات کے بعد سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 20 جولائی کو سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے 2013ء کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ۔ اُن کی سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر گزشتہ سماعت 5 سال قبل ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں