وزیراعظم نے نیو کلیئر پاور پلانٹ چشمہ فائیو کا سنگ بنیاد رکھ دیا

1200 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، اس منصوبے کو عالمی ایجنسی نے بھی محفوظ قرار دیا ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک July 14, 2023
مشکل وقت میں مدد کرنے پر چین اور سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، شہباز شریف:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے نیوکلیئر پاور پلانٹ چشمہ فائیو کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس سے 1200 میگا واٹ بجلی حاصل ہوسکے گی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی ایجنسی نے اس منصوبے کو محفوظ قرار دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چشمہ 5 نیوکلئیر پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چشمہ 5 نیوکلئیر منصوبہ سنگ میل اور پاکستان اور چین کے باہمی تعاون کا عکاس ہے، چشمہ 5 نیوکلئیر منصوبہ سستی توانائی کی پالیسی کا تسلسل ہے جسے عالمی ایجنسی نے بھی محفوظ قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا۔ ایسے منصوبوں کا افتتاح ان افواہوں کا موثر جواب ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

مزید پڑھیں: ہنرمند افراد کو بیرون ملک بھیجنے سے تجارتی خسارہ کم ہوسکتا ہے، وزیراعظم

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 4 ماہ میں پاکستان کو معاشی دباؤ سے بچانے کے لیے چین کی حکومت نے متعدد اقدامات کیے۔ مشکل وقت میں عظیم دوست کے تعاون کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور چینی حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ معاونت پر سعودی عرب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں