9 مئی واقعات پر 2 ماہ میں کتنی خواتین گرفتار ہوئیں رپورٹ تیار

لاہور سمیت 8 مختلف شہروں سے 63 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے، رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی


ویب ڈیسک July 14, 2023
(فوٹو: فائل)

سانحہ 9 مئی کے بعد واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں پنجاب سے گرفتار خواتین کی تعداد کے ھوالے سے رپورٹ تیار کرلی گئی۔

رپورٹ کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت 8 مختلف شہروں سے 63 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 21 خواتین کو 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے شبہے پر حراست میں لیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 47 خواتین کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ 22 خواتین کو تفتیش مکمل ہونے پر جوڈیشل کردیا گیا، جن میں سے لاہور سے گرفتار 21 اور راولپنڈی سے گرفتار ایک خاتون کو جوڈیشل کیا گیا ۔

8 شہروں سے گرفتار ہونے والی 59 خواتین کو ضمانت پر رہائی مل گئی ۔ لاہور کی 31 راولپنڈی کی 11 خواتین کو ضمانت پر چھوڑا گیا جب کہ فیصل آباد کی 8 اور ملتان کی 4 خواتین کو ضمانت پر رہا کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں