کراچی ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم اور اس کے ساتھی نے 9 جولائی کو قائد آباد کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر احسان اللہ کو پیچھا کرکے قتل کردیا تھا


Staff Reporter July 14, 2023
ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس ( فائل فوٹو )

قائد آباد پولیس نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر احسان اللہ کو قتل کرنے والے ملزم عمران کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھی نے 9 جولائی 2023 کو قائد آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل پرجانے والے دو افراد کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر ایک شہری بھاگ کھڑا ہوا تھا۔

ملزمان نے موٹر سائیکل پھینک کر بھاگنے والے شہری احسان اللہ کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں