لاہور میں منشیات لے جانے والا ایک اور ڈرون پکڑا گیا

پولیس اور اے این ایف نے ڈرون قبضے میں لے لیا، پانچ پیکٹ برآمد


ویب ڈیسک July 14, 2023
فوٹو ایکسپریس

پنجاب میں منشیات کے پیکٹ لے جانے والا ایک اور ڈرون فصلوں میں جا گرا جسے انسداد منشیات فورس نے قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں ڈرون کے ذریعے منشیات پاؤڈر (ہیروئن) کے پانچ پیکٹ منتقل کیے جارہے تھے کہ اسی دوران ڈرون قریبی کھیتوں میں گر گیا۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا تو پولیس اوراینٹی نارکوٹکس نے وقوعہ پر پہنچ کر ڈرون کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرنے والے ڈرون سے پانچ پیکٹ ڈرگ پاوڈر کے برآمد ہوئے، جن کی مالیت لاکھوں روپے کے قریب ہے۔

ابتدائی تفتیش میں پولیس اور اے این ایف منشیات کی سپلائی کیلیے ڈرون استعمال کرنے والے گینگ کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔


واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل منشیات سے بھرا ڈرون کاہنہ کے علاقے سے بھی گرا تھا، جس کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن منتقل کی جارہی تھی، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی پولیس اور ادارے منشیات فروشوں تک نہیں پہنچ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں