صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع دے دی

ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کا اطلاق 18 جولائی 2023 سے ہوگا


ویب ڈیسک July 14, 2023
(فوٹو : فائل)

وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت تعیناتی میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس فضل سبحان، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دی۔

تینوں ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کا اطلاق 18 جولائی 2023 سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں