1444 ہجری کا آخری جمعہ حرمین شریفین میں لاکھوں افراد کی نماز میں شرکت

نمازیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے 11 اسمارٹ روبوٹس نے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا


ویب ڈیسک July 15, 2023
مسجد الحرام سمیت اطراف کی سڑکیں بھی نمازیوں سے بھری ہوئی تھیں:فوٹو:سوشل میڈیا

اسلامی سال 1444ہجری کے آخری جمعہ میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں حجاج سمیت لاکھوں فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی ۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان ھانی حیدر نے بیان میں کہا کہ 1444 ہجری کے آخری جمعہ کے لیے سیکورٹی سمیت خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ آنے جانے کے دروازے نمازیوں کے لیے کھول دئیے گئے تھے اور الیکٹرانک زینوں سے نمازیوں کو مختلف منزلوں تک پہنچانے کے لیے انتظام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مسجد الحرام کی تمام منزلیں نمازیوں سے بھر گئی تھیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نمازیوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے 11 اسمارٹ روبوٹس نے جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جبکہ موسم خوشگوار رکھنے کے لیے پانی کی پھوار کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔

ہجری کی آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے نمازی صبح سویرے سے حرمین شریفین پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ مسجد نبوی کے صحن سمیت اطراف کی سڑکیں اور تجارتی مراکز کی راہداریاں بھی نمازیوں سے بھر گئی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔