لاس اینجلس اولمپکس 2028 ٹی20 کرکٹ کو شامل کرنے کی تیاریاں تیز

اولمپکس کمیٹی کرکٹ کے کسی ایسے فارمیٹ کو گیمز کا حصہ بنانا چاہتی ہے جس کی ورلڈ چیمپئن شپ کا ریکارڈ ہو، ایلر ڈائس


Sports Reporter July 15, 2023
اولمپکس کمیٹی کرکٹ کے کسی ایسے فارمیٹ کو گیمز کا حصہ بنانا چاہتی ہے جس کی ورلڈ چیمپئن شپ کا ریکارڈ ہو، ایلر ڈائس۔ فوٹو: ایل اے

لاس اینجلس اولمپکس 2028میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو شامل کرنے کی تیاریاں تیز ہو گئیں، حتمی فیصلہ ایک 2 ماہ میں ہوجائے گا۔

جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کے دوران یہ معاملہ بھی زیر غور آیا، چیف ایگزیکٹیو جیف ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ اولمپکس کمیٹی کرکٹ کے کسی ایسے فارمیٹ کو گیمز کا حصہ بنانا چاہتی ہے جس کی ورلڈ چیمپئن شپ کا ریکارڈ ہو، ظاہر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایونٹ ہی موزوں ترین ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ شامل ہوگا یا نہیں؟ اہم اجلاس طلب

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں میجر لیگ اس کھیل کی مقبولیت میں اضافے کیلیے خوش آئند ہے، یہ ایونٹ اور اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024 کی میزبانی سے گیمز کیلیے ایک اچھا پلیٹ فارم بھی میسر آجائے گا،انھوں نے کہا کہ ہم ہر فارمیٹ میں کھیل کے فروغ کیلیے کسی بھی ملک کی جانب سے ہونے والی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں