بھارتی کرکٹ ٹیم کی نیلی پٹیوں والی ٹیسٹ کٹ پر انگلیاں اٹھنے لگیں

کرکٹ کی دنیا میں اس کو عجیب تجربہ قرار دیتے ہوئے تنقید ہو رہی ہے

کرکٹ کی دنیا میں اس کو عجیب تجربہ قرار دیتے ہوئے تنقید ہو رہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی کرکٹ ٹیم کی نیلی پٹیوں والی ٹیسٹ کٹ پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔

بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کٹ پر انگلیاں اٹھنے لگیں، طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں بغیر کسی ڈیزائن کے سفید کٹ پہنی جاتی تھی، بعد ازاں اس میں اسپانسر لوگوز لگانے کی اجازت مل گئی، پھر پلیئرز نمبر متعارف ہوئے۔


یہ بھی پڑھیں: اجیت اگرکر بھارتی ٹیم کے نئے سلیکشن سربراہ مقرر

بھارت نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ایک ایسی کٹ استعمال کی جس میں شرٹ اور ٹرائوزر دونوں پر نیلی پٹیاں ہیں، یہ ایک مشہور برانڈ کی پہچان ہیں،بھارتی ٹیم اسی اسپانسر کی تشہیر کررہی ہے مگر کرکٹ کی دنیا میں اس کو عجیب تجربہ قرار دیتے ہوئے تنقید ہو رہی ہے۔

ایک آسٹریلوی براڈ کاسٹر نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اس طرح کا یونیفارم استعمال کیا، پریس کانفرنس اور بس میں ٹھیک ہے، میچ میں اس طرح کی کٹ نظر نہیں آنا چاہیے۔
Load Next Story