روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 6350 ارب ڈالر سے متجاوز

آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں مجموعی طور پر 716 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی


Numainda Express July 15, 2023
آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں مجموعی طور پر 716 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی۔ فوٹو: فائل

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے جون 2023ء کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے جون 2023ء کے اختتام تک سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں مجموعی طور پر 716 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 2023 میں ترسیلات زر میں 14 فیصد کمی ریکارڈ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سمندرپار پاکستانیوں نے ستمبر 2020ء سے لیکر اب تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 316 ملین ڈالر، نیا پاکستانی اسلامی سرٹیفکیٹس میں 377ملین ڈالر اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 78ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں