اے این ایف کارروائیوں میں 127 کلو منشیات برآمد 8 ملزمان گرفتار
اسلام آباد، جہلم، جڑانوالہ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیاں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے
اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں 127 کلو منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں 6 مختلف آپریشنز میں 127 کلومنشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر گاڑی سے 45کلو 600گرام چرس برآمد کرلی گئی، جسے فیول ٹینک میں بنے خفیہ خانے اور ایکسٹرا ٹائر (اسٹپنی) میں چھپایا گیا تھا۔ اے این ایف نے پشاور اور لاہور کے رہائشی ایک خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب سوہاوہ جہلم پر ترکئی ٹول پلازہ کے قریب جہلم کے رہائشی ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 600گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ دریں اثنا جڑانوالہ فیصل آباد کے قریب رکشے میں چھپائی گئی 24کلو افیون اور 42کلو چرس برآمد کرکے فیصل آباد کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں مین سپر ہائی وے کراچی کے قریب کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 12کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ کورئیر کمپنی کے ہیڈ آفس کراچی پر کارروائی میں 7عدد دروازوں کے ہینڈلز پر مشتمل پارسل سے 735 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جو اسٹیل کے بنے ہینڈلز میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔مذکورہ پارسل برطانیہ کے لیے بک کیا گیا تھا۔
ایک اور کارروائی میں ٹانک روڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب مقامی رہائشی 2 ملزمان کے قبضے سے 2کلو 400گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔