اسکلز کیمپ میں فٹنس سمیت مختلف تکنیک پر کام کر رہے ہیں ندا ڈار

ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اب کرکٹ تبدیل ہوگٸی ہے، ہمیں تیز کرکٹ کھیلنی ہے جس کے لیے فٹنس ٹیسٹ کیے گٸے ہیں


Sports Reporter July 15, 2023
فوٹو : فائل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ اسکلز کیمپ میں فٹنس سمیت مختلف تکنیک پر کام کر رہے ہیں، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اب کرکٹ تبدیل ہوگٸی ہے، ہمیں تیز کرکٹ کھیلنی ہے جس کے لیے فٹنس ٹیسٹ کیے گٸے ہیں۔

یہ بات انہوں ںے نیشنل اسٹیڈیم میں حنیف محمد ریجنل اکیڈمی کرکٹ گراؤنڈ پر پی سی بی کے تحت جاری پانچ روزہ اسکلز کیمپ کے تیسرے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

قومی کپتان نے کہا کہ 20 کھلاڑیوں کے کیمپ میں جونیٸر اور سینیٸر کا اچھا کامبی نیشن موجود ہے ، ہیڈ جو۔ مارک کولز کی زیر نگرانی کیمپ میں ہم نے کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا ہے کہ اپنی اسکلز بہتر کریں، کچھ لڑکیوں نے کافی متاثر کیا، میں خود ان کرکٹرز کے ساتھ کام کر رہی ہوں، ہمیں اندازہ ہے کہ ہمارے پاس کن شعبوں میں کمی ہے اس کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

ندا ڈار نے کہا کہ بہت سی چیزیں ہمیں اس کیمپ میں نظر آٸی ہیں، اچھی تربیت کے اچھے نتاٸج آٸیں گے، امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو مزید کچھ اچھی کھلاڑی مل جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں