وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہ استحکام پارٹی جہانگیرترین کے گھرآمد
شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف اور معروف کاروباری شخصیت جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے گھر میں خودکشی کرلی تھی۔ لاہور پولیس کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی جس میں انہوں نے اپنی بیماری اور تکالیف کا ذکر بھی کیا۔
۔