پانچ پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن پر انٹرنیشنل پابندی کے خطرات منڈلانے لگے
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن ایک بار پھر کھلاڑیوں کی مانیٹرنگ کرنے میں ناکام ہوگیا، 5 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کھلاڑیوں میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کی روک تھام میں ایتھلیٹکس فیڈریشن ناکام دکھائی دے رہی جس کے باعث پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن پر انٹرنیشنل پابندی کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔
نیشنل گیمز میں تین گولڈ میڈل جیتنے والی ایشا عمران کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، ایشا عمران ایشین اتھلیٹکس چیمپٸین شپ کیلٸے قومی اسکواڈ میں منتخب ہوٸی تھی۔
800 میٹر گولڈ میڈلسٹ رابعہ عاشق کا بھی مثبت ڈوپ ٹیسٹ نکلا، رابعہ عاشق نے نیشنل گیمز میں دو گولڈ میڈلز جیتے تھے، گولڈ میڈلسٹ نعیم اختر اور عزیر رحمن کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلا، ویٹ لفٹنگ میں محمد طاہر بھی مثبت ڈوپ ٹیسٹ والوں میں شامل ہیں۔
مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر ایتھلیٹس کو عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، سیف گیمز میں بھی تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلے تھے، ڈوپنگ معاملات کے باعث پی او اے نے اتھلیٹکس فیڈریشن کی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔