توشہ خانہ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پیر کو سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 17 جولائی کو درخواست پر سماعت کریں گے

فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق 17 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کر دی۔ جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔


چیف جسٹس کی طبیعت ناسازی کے باعث رواں ہفتے درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی تھی ۔ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس قابلِ سماعت قرار دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس قابلِ سماعت قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے ۔ ٹرائل کورٹ نے بھی کیس 17 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر رکھا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس کے ٹرائل پر حکم امتناعی دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
Load Next Story