لیونل میسی کی فیملی کے ساتھ گروسری شاپنگ کی ویڈیو وائرل

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار اپنے نئے کلب انٹر میامی کے ساتھ جمعہ کو ڈیبیو کریں گے


ویب ڈیسک July 15, 2023
فوٹو: ویڈیو گریب

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی کی اپنی فیملی کے ساتھ گروسری شاپنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیونل میسی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک شاپنگ مارٹ میں گروسری کی خریداری کررہے ہیں، اس موقع پر مداحوں نے انکے سیلفیاں بھی بنوائیں۔

دنیا کے مشہور ترین لوگوں میں شامل 36 سالہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنی زندگی کے 21 سال بارسلونا فٹبال کلب کو دیے تاہم 2021 میں وہاں مالی معاملات کے باعث انہیں کلب سے راہیں جدا کرنا پڑیں۔

مزید پڑھیں: میسی سعودی عرب سے کتنے کروڑ ڈالر کما رہے ہیں؟

لیونل میسی اپنے نئے کلب انٹر میامی کے ساتھ جمعہ 21 جولائی کو لیگا MX اسکواڈ کروز ازول کے خلاف لیگز کپ میں ڈیبیو کریں گے، یہ پہلا موقع ہے کہ میسی یورپ سے باہر کلب فٹبال کھیلیں گے۔



غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق لیونل میسی کو سعودی کلب الہلال سے بھی بھاری معاوضے کی پیشکش ہوئی تھی مگر میسی کا دل ایم ایل ایس کی ٹیم انٹر میامی پر آگیا۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے النصر کلب پر فیفا نے پابندی عائد کردی، مگر کیوں؟

مبصرین کا خیال ہے کہ میسی کے انٹر میامی کو جوائن کرنے کی کئی وجوہات ہیں جیسے وہاں کا لائف اسٹائل اور بڑے برانڈز کے ساتھ کام کرنے کا موقع جو فٹبال سے کہیں آگے کی چیز ہے، اسکے علاوہ میسی پہلے سے ہی میامی میں ایک گھر کے بھی مالک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں