افغان مہاجرین کو پاکستان میں بسانا ایک سنگین غلطی تھی وزیر دفاع

پاکستان افغان مہاجرین کو پناہ دینے کا خمیازہ بھگت رہا ہے،معاملے کا فوری حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف

(فوٹو : فائل)

کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے حالیہ پُرتشدد واقعات میں افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے پر وزیردفاع نے مایویسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو پاکستان میں بسانے کی اجازت دینا ایک سنگین غلطی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 'موجودہ صورتحال نے افغان مہاجرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں اہم خدشات کو جنم دیا ہے۔" پاکستان اس سے قبل بھی افغان مہاجرین کو پناہ دینے اور میزبانی کے نتائج بھگت چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی اور ان کی نقل و حرکت کا ہمیں بخوبی علم ہے، پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور حکومت میں سنگین غلطیاں کیں، ریاست کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا اور تین لاکھ سے زائد لوگوں کو یہاں لاکر بسایا گیا جبکہ پانچ لاکھ افغان تارکین پہلے ہی سے پاکستان میں موجود تھے۔
Load Next Story