پی ایس ایل 8 افتتاحی تقریب میں شاہ خرچی پر راشد لطیف حیران

اتنی رقم سے سفید پوش فرسٹ کلاس کرکٹرز اور امپائرز کیلیے فنڈ قائم کیا جاسکتا تھا، سابق کپتان


Sports Reporter July 16, 2023
ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے، سابق کپتان (فوٹو: پی ایس ایل)

پی ایس ایل 8کی افتتاحی تقریب پر شاہ خرچی پر راشد لطیف حیران رہ گئے، انھوں نے ذمہ داران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ اتنی رقم سے سفید پوش فرسٹ کلاس کرکٹرز اور امپائرز کیلیے ایک فنڈ قائم کیا جاسکتا تھا،ہائی پرفارمنس سینٹر بنادیتے تو روزگار کے مواقع پیدا ہوتے،چونکہ بورڈ کو سنبھالنے والوں کا یہ روز کا کام نہیں اس لیے ان میں ویڑن نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ''ایکسپریس'' میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 8کیلیے صرف اینتھم کی تیاری پر ساڑھے 4کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی جبکہ افتتاحی تقریب پرتقریبا 25کروڑ روپے خرچ کر دیے گئے، عام طور پر پاکستان میں ایک فلم 5کروڑ میں تیار ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل8 کا ترانہ کتنے کروڑ روپے میں بنا؟

اپنے یوٹیوب چینل پر اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ اتنی بڑی رقم سے مسائل کے شکار سفید پوش فرسٹ کلاس کرکٹرز اور امپائرز کیلیے ایک فنڈ قائم کیا جاسکتا تھا،کیا کبھی کسی نے شادی پر 25کروڑ لگایا؟ یہ پی سی بی کا پیسہ ہے،پاکستان کرکٹ کی 70سال کی تاریخ میں کرکٹرز کا کردار ہے،اس میں نذر محمد، مدثر نذر، حنیف محمد، سعید احمد اور امتیاز احمد جیسے کھلاڑیوں کا خون شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8؛ پانچ ارب روپے سے زائد کی آمدنی

سابق کپتان نے کہا کہ 25کروڑ میں تو ایک ہائی پرفارمنس سینٹر بن جائے گا، 8پی ایس ایل ایونٹ ہوئے ہیں تو اب تک اتنے ہی ہائی پرفارمنس سینٹر بن جاتے،کرکٹرز،کوچز، ڈاکٹرز،ٹرینرز، ویڈیو اینالسٹ کیلیے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے،اگر لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹر ہے تو دیگر شہروں میں کیوں نہیں؟ چونکہ یہ بورڈ کو سنبھالنے والوں کا روز کا کام نہیں لہذا ان میں ویڑن ہی نہیں ہے، کوئی 5یا 10بعد آجائے تو ان کو کیا پتہ ہوگا،باقی لوگوں کو تو انھوں نے لاکر بٹھایا ہوتا ہے کہ آپ یہ کام کریں گے، وہ بورڈ کا کام تو نہیں کررہے ہوتے،فرنچائزز کیلیے کام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں