سانحہ بلدیہ ٹاؤنعدالتی ٹریبونل نےکام شروع کردیا

حکمہ صحت،چیف فائرآفیسر، سیکریٹری انرجی سمیت دیگراداروں کو ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک September 17, 2012
حکمہ صحت،چیف فائرآفیسر، سیکریٹری انرجی سمیت دیگراداروں کو ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

حکومت سندھ کی جانب سےفیکٹری میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کے لئے بنائےگئےعدالتی ٹریبونل نےکام شروع کردیا۔

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے قائم عدالتی ٹریبونل نےآج سندھ سیکریٹریٹ میں سماعت کی، سماعت کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹربیونل کےسربراہ جسٹس ریٹائرقربان علی علوی کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ کا معائنہ اور فرانزک ایکسپرٹ کی رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

عدالتی ٹریبونل نے محکمہ صحت،چیف فائرآفیسر، سیکریٹری انرجی سمیت دیگراداروں کو ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں