بابراعظم کا آکاش چوپڑا کو منفی تبصرے پر کرارا جواب

بابر کے پاس "فیب فور" میں شامل ہونے کی صلاحیت ہے لیکن وہ ابھی اُس مقام تک نہیں پہنچے، بھارتی کمنٹیٹر


ویب ڈیسک July 16, 2023
بابر کے پاس "فیب فور" میں شامل ہونے کی صلاحیت ہے لیکن وہ ابھی اُس مقام تک نہیں پہنچے، بھارتی کمنٹیٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کو منفی تبصرے پر کرارا جواب دیدیا۔

یوٹیوب چینل پر سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے حال ہی میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں "فیب فور" اب ایک درست اصطلاح نہیں، کیونکہ ویرات کوہلی کی حالیہ خراب فارم نے انہیں گروپ سے باہر کردیا ہے جبکہ بابراعظم کے پاس گروپ میں شامل ہونے کی صلاحیت ہے تاہم وہ ابھی اس مقام تک نہیں پہنچے۔

بھارتی کرکٹر کی رائے پر بابراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہے تاہم میرا کام پرفارم کرنا ہے۔ ابھی تک اپنی کارکردگی سے ہی ریکارڈ بنائے ہیں، پرفارمنس ہوتی رہے تو نام خود توجہ کا مرکز بنتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: ایک میچ کی بنیاد پر ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، آکاش چوپڑا

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے "فیب فور" سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو استمھ اور جو روٹ کہلائے جاتے تھے، تاہم حالیہ برسوں میں کوہلی کی مسلسل خراب کارکردگی نے انہیں اس فہرست باہر کردیا ہے۔

https://twitter.com/zaidhassan89/status/1680211428995891201?s=20

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں