آلو کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی 31 جولائی تک کیلیے ختم

برآمد پر25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی عائد،ایف بی آرنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ای سی سی نے فیصلہ کیا تھا، مقصد رمضان میں عوام کو آلو سستے داموں فراہم کرنا ہے،حکام۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے آلو کی برآمد پر25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔


اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت درآمد کنندگان کو 5 مئی 2014سے31 جولائی 2014 تک بغیر کسٹمز ڈیوٹی کے 2لاکھ میٹرک ٹن آلو درآمد کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے جبکہ اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آلو کی برآمد پر 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے اور درآمد کے لیے ڈیوٹی کی چھوٹ دینے کا نوٹیفکیشن آلو کی قیمتوں میں کمی کیلیے ای سی سی کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران دیگر اشیائے خورونوش کی طرح آلو بھی عوام کو سستے داموں دستیاب ہوسکیں۔
Load Next Story