جعفرآباد بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 3خطرناک کارندے گرفتار
گرفتار ملزمان سندھ اور بلوچستان کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھے، ایس ایس پی
جعفرآباد پولیس نے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 3خطرناک کارندے گرفتار کر لیے۔
پریس کانفرنس میں ایس ایس پی محمد انور بادینی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سندھ اور بلوچستان کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور چار موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔
ایس ایس پی محمد انور بادینی کے مطابق ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ، منشیات، زیورات اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔
واضح ر ہے کہ دو ماہ کے دوران جعفرآباد پولیس نے 116 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔