والدین گلزار اور راکھی کی علیحدگی دونوں کیلیے بہترتھی میگھنا
تنہائی اور علیحدگی کو کام کے ذریعے پر کیااور والد کو ’’ماچس‘‘ اور ’’ ہو توتو‘‘ میں مدددی
ان کے والدین کی علیحدگی دونوں کے لیے بہتر تھی ، پاپا بہت حساس انسان ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گلزار اور راکھی کی بیٹی میگھنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
میگھنا نے کہا کہ وہ مجھے پیار سے ''بوسکی'' پکارتے ہیں جس کا مطلب نرم ونازک ہوتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ حساس انسان ہیں ان کی نزاکت اور نرمی ان کے گیتوں اور فلموں میں بھی جھلکتی ہے ۔والدین کی علیحدگی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اچھا ہی ہوا دونوں الگ ہوگئے کیونکہ اختلافات ہونے کے باوجود ساتھ رہنے کی بجائے سکون کے ساتھ الگ الگ رہا جائے ۔ا نہوں نے اپنی تنہائی اور علیحدگی کو کام کے ذریعے پر کرلیا ۔
میگھنا نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو ''ماچس'' اور '' ہو توتو'' میں اسسٹ کیا جس کے بعد بطور ڈائریکٹر فلم''فی الحال'' بنائی جس میں سشمیتا سین نے مرکزی کردار نبھایا تھا اس کے علاوہ سنجے گپتا کی فلم ''دس کہانیاں'' میں ایک کہانی کو ڈائریکٹ کیا ۔ والد کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ایک بیٹی ہونے کی حیثیت سے فخر محسوس کر رہی ہوں ۔ انھوں نے اپنے شاعری اور فلموں کے ذریعے عام آدمی کے احساسات اور جذبات کو زبان دی ، جنھیں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے پسند کیا اور سراہا۔