انوشکا شرما اور سدھارتھ ملہوترا فرنچ فلم’’پرائس لیس‘‘ کے ہندی ریمیک کیلیے رضا مند

پروڈیوسر کرن جوہر اور سدھارتھ رائے کپور جب کہ ہدایتکار تران مانسکھونی ہیں جو ’’دوستانہ‘‘ جیسی سپرہٹ فلم بنا چکے ہیں

رواں سال میری ’’بمبئے ویلوٹ‘‘ اور ’’پی کے‘‘ریلیز ہورہی ہیں،ویرات کوہلی اچھادوست ہے ،منگنی اورشادی کی خبریں جھوٹ ہیں ،انوشکا ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ انوشکا شرما اور سدھارتھ ملہوترا فرنچ فلم ''Priceless'' کی ہندی ریمیک میں کام کرینگی ۔

جس کے پروڈیوسر کرن جوہر اور سدھارتھ رائے کپور جب کہ اس کے ہدایتکار تران مانسکھونی ہیں جو کرن جوہر کے بنیر تلے ''دوستانہ'' جیسی سپرہٹ فلم بنا چکے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ اس فلم کے لیے عالیہ بھٹ کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ، مگر عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا ''اسٹوڈنٹ آف دی ائیر'' پہلے کام کرچکے ہیں جس پر پروڈیوسراور ہدایتکار نے سدھارتھ ملہوترا کی اداکارہ انوشکا شرما کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اداکار سدھارتھ ملہوترا جو ان دنوں مہیش بھٹ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ''اک ولن'' کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں شردھا کپور ان کی ہیروئن ہے جو 27جون کو ریلیز ہورہی ہے ۔


اس کا ٹیزر رواں ماہ میں ہی لانچ کردیا جائیگا جب کہ اداکارہ انوشکا شرما کی سال رواں میں دو فلمیں ''بمبئے ویلوٹ'' اور ''پی کے '' ریلیز ہونی ہیں جن کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تیزی کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے۔انوشکا شرما جنھوں نے کیرئیر کا آغاز بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ''رب نے بنا دی جوڑی'' جیسی سپرہٹ فلم سے کیا تھا ، اس کے بعد رنویر سنگھ کے ساتھ یش راج بنیر کے تلے بننے والی فلم ''بینڈ باجا بارات'' میں آئیں، نئے ہیرو اور چھوٹے بجٹ سے بننے والی یہ فلم بھی کامیاب ہوگئی ۔ اداکارہ نے اس کے علاوہ شاہد کپور ، اکشے کمار ، عمران خان کے ساتھ ''بدمعاش کمپنی '' ، '' پٹیالہ ہاؤس '' اور ''متروکی بجلی کا منڈولہ '' کیں ۔ آنجہانی یش چوپڑا نے اپنی آخری فلم ''جب تک ہے جان '' میں شاہ رخ خان ، کترینہ کیف کے ساتھ اہم کردار میں سائن کیا ۔

اداکارہ جو رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو 26سال کی ہوگئی ہیں۔ سال رواں میں ''پی کے'' میں مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیں جب کہ ''بمبئے ویلوٹ'' میں رنبیر کپور ان کے ہیرو ہیں۔ اداکارہ کو سال رواں میں ہی نئے ہیرو سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کرن جوہر پروڈکشن کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور اداکار سدھارتھ ملہوترا نے فلم میں کام کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے اور ہدایتکار ترن مانسکھونی نے دونوں فنکاروں کی طرف سے شوٹنگ ڈیٹس ملتے ہی عکسبندی کا آغاز کردینگے۔انوشکا شرما فرنچ فلم کے ہندی ریمیک میں فرانسیسی اداکارہ Audrey Tautou اور سدھارتھ ملہوترا Gad Elmaleh کا کردار نبھائیں گے۔

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ اچھی فلموں کا ہی ریمیک بنایا جاتا ہے اور اس فلم کی ایک کاپی منگوا لی ہے تاکہ اپنے کردار کو بہتر انداز سے پرفارم کرسکوں۔انوشکا شرما نے کہا کہ سال رواں میرے لیے لکی ہے کیونکہ دو بڑی فلمیں ''بمبئے ویلوٹ'' اور ''پی کے''ریلیز ہورہی ہیں اور اب کرن جوہر کی فلم مل گئی ہے۔انوشکاشرما نے ویرات کوہلی کے ساتھ افیئر اور بریک اپ کے سوال پر کہا کہ کچھ لوگوں کو میری بڑھتی ہوئی مصروفیات اور کامیابیاں برداشت نہیں ہورہیں اسی لیے وہ مارکیٹ میں اس طرح کے شوشے چھوڑکر میری ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ویرات کوہلی میرا اچھا دوست ہے مگر اس کے ساتھ منگنی یا شادی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
Load Next Story