پشاور 9 مئی واقعات میں ملوث ہزاروں ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے
پرتشدد واقعات میں ملوث 8 ہزار 417 ملزمان کی نہ شناخت ہوسکی نہ گرفتار ہوسکے، ذرائع
مسلسل چھاپوں کے باوجود پولیس 9 مئی واقعات میں ملوث ہزاروں ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔
ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق کے پی میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث 8 ہزار 417 ملزمان کی نہ شناخت ہوسکی نہ گرفتار ہوسکے،صوبہ کے مختلف اضلاع میں 8 ہزار سے زائد ملزمان پولیس کو متعدد دفعات میں مطلوب ہے۔
محکمہ داخلہ رپورٹ کی مطابق 214 ملزمان نے ضمانت از گرفتاری کرلی، 1 ہزار 160 ملزمان نے گرفتاری کے بعد ضمانت حاصل کی ہے، پر تشدد واقعات میں ملوث 119 نامزد ملزمان اس وقت صوبہ کے مختلف جیلوں میں زیرحراست ہے ۔
رپورٹ کے مطابق دیر لوئر میں سب سے زیادہ 5 ہزار 148،بنوں میں 1 ہزار 143 ،ڈی آئی خان میں 75 نامعلوم مطلوب ملزمان پولیس گرفتار نہ کرسکی، کوہاٹ میں 1060 اور پشاور میں 446 نامعلوم ملزمان کی شناخت نہ ہونے پر پولیس کے گرفت میں نہ آسکے۔