گورنرسندھ کا کراچی میں 300 سستے تندور لگانے کا اعلان
شہریوں کو صرف 2 روپے میں روٹی فراہم کی جائے گی، کامران ٹیسوری کا آئی ٹی کورس کے انٹری ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب
گورنر سندھ نے شہر میں 300 تندور بنانے اور صرف 2 روپے میں روٹی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
گورنر ہائوس میں آئی ٹی کی تربیت کیلئے دس ہزار امیدواروں کے انٹری ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں سفید پوش طبقہ بہت پریشان ہے، پورے کراچی میں تین سو تندور بنائیں گے جہاں صرف دو روپے میں روٹی ملے گی، کراچی اور صوبہ بھر میں سماجی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کریں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ مستحق گھرانوں میں ایک لاکھ راشن پیک تقسیم کریں گے، گورنر ہائوس کے دروازے انصاف اور روزگار ڈھونڈنے والوں کے لیے کھلے ہیں، کراچی کا اصل چہرہ کلاشنکوف نہیں قلم ہے، یہاں سب لوگ قلم لے کر بیٹھے ہیں جس سے بڑی کوئی طاقت نہیں، گورنر ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کسی اور کا تھا جسے آج خالد مقبول صدیقی کے نامزد گورنر نے پورا کیا، خالد مقبول صدیقی بھائی کراچی کا اصل چہرہ ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہائوس کھولنے کا وعدہ کسی اور کا تھا لیکن ہم نے عوام کے لیے گورنر ہائوس کے دروازے کھولے، جب تک گورنر ہوں گورنر ہائوس کے دروازے عوام کے لیے کھلے رہیں گے، نوجوانوں کو شعور دیں تو یہ اپنا حق خود حاصل کریں گے، گورنر، وزیراعلیٰ اور وزیراعظم ہائوس کے دروازے بند ہوں تو باقی دروازے کیسے کھلیں گے؟، پہلا کام نوجوانوں کے لیے ترقی کے دروازے کھلوانے ہیں، پاکستان کی ترقی کا راستہ گورنر ہائوس سے نکلے گا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کا کورس کرانے پر فی نوجوان تین ہزار ڈالر کا خرچ آئے گا جو بالکل مفت کرایا جارہا ہے، اسی گورنر ہائوس میں ایئر کنڈیشن مارکی لگاکر ایک سال تک مفت کورس کرایا جائے گا، یو اے ای کے قونصل جنرل نے کورس کامیابی سے مکمل کرنے والوں کے لیے نوکری اور ویزے کی پیشکش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفارتکاروں نے یقین دہانی کرائی کہ نوجوانوں کو شعور دیں نوکریوں کی فکر چھوڑیں، یہ کورس کرنے والا ماہانہ دو سے ڈھائی لاکھ روپے آسانی سے کمائے گا، پانچ لاکھ روپے ماہانہ پاکستانی آئی ٹی ایکسپورٹ کمپنیاں دینے کو تیار ہیں، نوجوانوں کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹادیں، اب کوئی نوجوانوں کو ترقی سے نہیں روک سکے گا۔
تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، رؤف صدیقی، کراچی میں تعینات مختلف ملکوں کے سفارتکاروں، بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات اور آئی ٹی ماہرین نے بھی شرکت کی۔