پاکستان اور ایران کا سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ سے بھی ملاقات کی


ویب ڈیسک July 16, 2023
—فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاکستان اور ایران نے انٹیلی جنس شیئرنگ اور دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائیوں کے ذریعے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے دو روزہ ایران کے دورے پر ایران کی عسکری قیادت بشمول مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔

دونوں اطراف کے فوجی کمانڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے کے لیے بالعموم اور دونوں ممالک کے لیے بالخصوص مشترکہ خطرہ ہے۔

آرمی چیف نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ایچ ای حسین امیر عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

آرمی چیف کو ان کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں