بالی وڈ کی راج دُلاری نرگس کوبچھڑے 33برس بیت گئے

اصل نام فاطمہ رشید تھا،6 سال کی عمر میں فلم تلاش حق میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا


Net News May 04, 2014
اصل نام فاطمہ رشید تھا،6 سال کی عمر میں فلم تلاش حق میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا ۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلم نگر میں ایک عرصے تک راج کرنیوالی اداکارہ نرگس کو بالی ووڈ کی پہلی بیوٹی کوئین کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔ نرگس دت کو پرستاروں سے بچھڑے 33برس بیت چکے ہیں انکے فنی سفر کی چند جھلکیاں دکھا رہے ہیں۔

1929ء میں بھارت کے شہر کولکتہ میں پیدا ہونے والی نرگس کا اصل نام فاطمہ رشید تھا 1935ء میں چھ سال کی عمر میں فلم تلاش حق میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا بحثیت ہیروئن نرگس کی پہلی فلم اگ تھی جو 1948ء میں ریلیز ہوئی اپنے تیس سالہ فلمی کئریر میں نرگس نے تقریبا 50فلموں میں اداکاری کی پچاس کی دہائی میں نرگس نے انڈین سینما کو سپر ہٹ کلاسیک فلمیں دیں جن میں میلہ برسات شری 420دیدار اور چوری چوری شامل ہیں خاص طور پر نصف صدی پہلے فلمایا ہوا فلم اوارہ کا گیت اج بھی سامعین بہت پسند کرتے ہیں۔

نرگس اور راج کپور نے پہلی فلم کے بعد درجن بھر فلموں میں ایک ساتھ کام کیااس جوڑی کو اپنے دورمیں بہت پسند کیا گیا اور یہاں سے شروع ہوا نرگس اور راج کپور کے درمیان محبت کا سلسلہ جس کی جھلک ان فلموں میں نظر اتی ہے ان دونوں کی شادی میں رکاوٹ بنا راج کپور کا پہلے سے شادی شدہ ہوناان کا رومانس چھ سال تک جاری رہا1956ء میں بننے والی فلم چوری چوری اس جوڑی کی اخری فلم تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں