گورنرہاؤس میں مفت آئی ٹی کورسز کے انٹری ٹیسٹ میں 10 ہزار امیدواروں کی شرکت
کامران ٹیسوری نے بھی ٹیسٹ دیا، کامیابی کی صورت میں اپنی سیٹ کسی ناکام امیدوار کو گفٹ کرنے کا اعلان
گورنر ہاؤس سندھ میں مفت آئی ٹی کورسز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس میں 10 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹیسٹ کیلئے آنے والے امیدواروں کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات، اومان، ایران، بحرین ، قطر، انڈونیشیا، ملائشیا، جرمنی ، فرانس اور روس کے قونصل جنرلز، سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی، عارف حبیب، فرخ حمید گوڈیل، سر ضیاء اللہ خان اور گورنر سندھ آئی ٹی پروگرام کے سی ای او دانیال ناگوری بھی تقریب میں موجود تھے۔
گورنر سندھ نے بھی آئی ٹی ٹیسٹ میں شرکت کی اور کامیاب ہونے کی صورت میں ناکام ہونے والے کسی ایک طالب علم کو اپنی سیٹ گفٹ کرنے کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں گورنر سندھ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف وہ ایسا کرسکتے تھے، انہوں نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا جو عزم کیا ہے اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔
سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی، سر ضیاء اللہ خان، گورنر سندھ کے آئی ٹی پروگرام کے سی ای او دانیال ناگوری نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔