پاکستان کی بہت تعریف سنی ہے جلد آؤں گی بھارتی اداکارہ تاپسی پنو

پاکستانی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی ہوں اداکار طلعت حسین، معین اختر اور زیبابختیار بہت پسند ہیں، بھارتی اداکارہ


Umair Ali Anjum May 04, 2014
میری نئی آنے والی فلم ’’وائی راجہ وائی‘‘ کامیاب ضرور ہوگی فوٹو : فائل

لاہور: بھارتی اداکارہ تاپسی پنونے کہاہے کہ میری نئی آنے والی فلم وائی راجہ وائی میری ماضی میں آنے والی فلموں کی طرح کامیاب ہوگی چشم بدورمیں کام کرنے کاتجربہ اچھارہا۔

نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ڈائریکٹرایشوریہ دھنوش کے ساتھ ان کی فلم میں کام کرنے کا یہ میرا پہلا تجربہ ہے مگرکبھی ایشوریہ کے ساتھ اجنبیت کااحساس نہیں ہوتا۔ تاپسی پنو کا کہنا تھاکہ میں نے پاکستانی اداکارعلی ظفرسے پاکستان کی بہت تعریف سنی ہے جلد پاکستان آؤں گی۔ پاکستانی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی ہوں اداکار طلعت حسین،معین اختر،زیبابختیاربہت پسندہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں