زیادہ فلموں کے بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوںنور

امید ہے کہ رواں سال فلم انڈسٹری کے لیے ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا۔ادکارہ


INP May 04, 2014
امید ہے کہ رواں سال فلم انڈسٹری کے لیے ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا۔ادکارہ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ نور نے کہا ہے کہ زیادہ فلموں کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں' مجھے امید ہے کہ رواں سال فلم انڈسٹری کے لیے ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایاکہ جب سے فلم انڈسٹری میں آئی ہوں میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ فلمیں کرنے کی بجائے صرف معیاری فلمیں کروں چاہے وہ ایک دو ہی کیوں نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں آج کل بھی مختلف فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوں اور بہت جلد میری ایک نئی فلم مکمل ہونے والی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں