ایشیاکپ پاک بھارت ٹیمیں کب اور کہاں مدمقابل آئیں گی

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا 2 اور10 ستمبر کو ٹکرائے جانے کا امکان

تیسرا مقابلہ فائنل میں ممکن، پاکستان ہوم گرائونڈ پر 4 میچز کی ہی میزبانی کر سکے گا (فوٹو: فائل)

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے 2 اور 10 ستمبر کو سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے، وینیو کولمبو یا کینڈی ہوں گے۔

بھارتی ٹیم نے جب دورہ پاکستان سے انکار کیا تو ایشیا کپ ہی خطرے میں پڑ گیا تھا، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پیش کر دی جسے بھارت نے بادل نخواستہ قبول کیا، اس کے تحت پاکستان 4 جبکہ سری لنکا 9 میچز کی میزبانی کرے گا۔

ذکا اشرف نے بورڈ میں ذمہ داری سنبھالنے سے قبل ہی ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کر دی تھی، البتہ پھر وضاحت کرتے ہوئے اسے ذاتی رائے قرار دیا اور سابقہ آفیشلز کی کمٹمنٹس کو پورا کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی، جب وہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بنے تو پاکستان میں میچز کی تعداد بڑھانے کیلیے بات بھی کی لیکن حسب توقع ایسا ممکن نہ ہو سکا، ملک میں اب 4 ہی میچز ہوں گے 30 یا 31 اگست کو نیپال سے پہلا میچ ملتان میں ہونے کا امکان ہے، اس سے قبل مختصر افتتاحی تقریب سجائی جائے گی، لاہور میں بھی میچز ہوں گے۔


یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ، پاکستان میں زیادہ میچز کیلیے آخری کوشش شروع

ذرائع نے بتایا کہ شیڈول کا اعلان بدھ کو متوقع ہے،پاکستان اور بھارت کے دونوں میچز کولمبو یا کینڈی میں ہونے کا امکان ہے،پہلے دمبولا کا نام سامنے آیا تھا، روایتی حریفوں کا پہلا میچ 2 اور دوسرا 10 ستمبر کو کرانے کی تجویز ہے، اگر اس پر اتفاق ہوگیا تو پھر پاکستانی اسکواڈ اپنے پہلے مقابلے کے فورا بعد سری لنکا روانہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ انتظار کی گھڑیاں ختم، شیڈول کی آج رونمائی

افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دیگر تین میچز میں مقابل ہوں گی،روایتی حریفوں کا تیسرا میچ 17ستمبر کو فائنل میں متوقع ہے، دوسری جانب پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
Load Next Story