ٹی20 بلاسٹ 2023 ٹائٹل کیلئے سمرسٹ کا 18 سالہ انتظار ختم

سمرسٹ نے حالیہ ایڈیشن کے 16 میں سے 14 میچز جیتے

سمرسٹ نے حالیہ ایڈیشن کے 16 میں سے 14 میچز جیتے۔ فوٹو: رائٹرز

سمرسٹ نے دوسری بار ملکی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل قبضے میں کرلیا۔

سمرسٹ کا 18 سالہ انتظار ختم ہوگیا، ٹیم نے دوسری بار ملکی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل قبضے میں کرلیا، سمرسٹ نے حالیہ ایڈیشن کے 16 میں سے 14 میچز جیتے۔


سمرسٹ نے 2005 کے بعد پہلا ویٹالیٹی ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں ایسیکس کو 14 رنز سے ناکامی کا سامنا رہا، فاتح الیون نے پہلے کھیل کر 145 رنز جوڑے، ڈکسن نے 53 رنز بنائے، مچل سینٹنر نے 13 رنز دیکر 3 شکار کیے۔

ناکام سائیڈ 18.3اوورز میں 131 رنز بناسکی، ڈینئیل سامز کی مزاحمت ناکام رہی، انھوں نے 45 رنز بنائے، میٹ ہنری نے 24 رنز دیکر 4 شکار کیے جبکہ ایش سوڈھی نے 22 رنز کے عوض 3 پلیئرز کو میدان بدر کیا۔

اس سے قبل سیمی فائنلز میں ایسیکس نے دفاعی چیمپئن ہیمپشائر کو 5 وکٹ سے قابو کیا اور سمرسٹ نے سرے کیخلاف 24 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔
Load Next Story