بیٹے کے انتقال کے بعد اداکار عماد عرفانی کی پہلی پوسٹ

میں ہمیشہ تمہیں یاد کرتا رہوں گا، اداکار کا بیٹے کے نام پیغام

اداکار عماد عرفانی کے بیٹے کا انتقال 2 ماہ قبل ہوا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

اداکار عماد عرفانی نے بیٹے زاویار عرفانی کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شئیر کردی۔

عماد عرفانی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں 2 ماہ قبل انتقال کرجانے والے بیٹے زاویار عرفانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم میری بہترین امید تھے اور ہمیشہ رہو گے۔ میں ہمیشہ تم سے پیار اور تم کو یاد کرتا رہوں گا۔

عماد عرفانی نے مزید کہا کہ تم میری زندگی کی بہترین نعمتوں میں سے ایک ہو ۔ مجھے یہ بتانے کے لیے کہ تم میں ایسا کچھ تھا جس پر میں یقین کرتا ہوں تمہارا شکریہ۔


مزید پڑھیں: اداکار عماد عرفانی کا کمسن بیٹا انتقال کر گیا

 

عماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کی خبر ان کی دوست شانزے شیخ نے 15 کو سوشل میڈیا پر دی تھی اور مداحوں سے والدین کے کے لیے صبر کرنے کی دعا کی درخواست کی تھی۔
Load Next Story