انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں پھر مہنگا ہوگیا
ڈالر کی انٹربینک میں قدر 68 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے بڑھ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان
ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گئی۔
پیر کے روز کاروباری ہفتے کا آغاز ہوا تو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 7 پیسے گھٹ کر 277.52 روپے کی سطح پر آئی، تاہم اتار چڑھاؤ کے ساتھ ڈالر کی قدر بتدریج بڑھنا شروع ہوئی اور 1.45 روپے اضافے کے ساتھ 279.04 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے بڑھ کر 286 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 59 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے پر پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس 26 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 45094 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔