لاہور میں ڈاکوؤں نے پولیس اہل کاروں کو لوٹ لیا

کاہنہ کے علاقے میں ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے اہل کاروں سے 2 مسلح ڈاکو نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے


ویب ڈیسک July 17, 2023
(فوٹو: فائل)

صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں ڈاکوؤں نے پولیس اہل کاروں کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق جھیڈو گاؤں کے قریب 2 اہل کاروں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

اہل کار امجد اور سرفراز ڈیوٹی کرکے واپس گھرجارہےتھے کہ راستے میں ڈاکوؤں سے سامنا ہوگیا ، جنہوں نے پولیس اہل کاروں کو لوٹ لیا۔

2 مسلح ڈاکو پولیس اہل کاروں سے 15 ہزار روپے نقدی اورموبائل فون لوٹ کر فرارہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |