غفلت اور نااہلی بھارتی بحریہ اپنے ہی اہلکاروں کیلیے جان لیوا ثابت ہورہی ہے

ہر5 سال میں 1جنگی جہاز اور ہر2 سال میں ایک تربیت یافتہ افسر حادثے کا شکار ہوتے ہیں، انڈین میڈیا رپورٹ


ویب ڈیسک July 17, 2023
بھارتی بحریہ کے افسران بیرون ملک کرپشن میں بھی ملوث رہے ہیں؛ فوٹو: فائل

بھارتی بحریہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث نہ صرف اپنے افسران اور اہلکاروں کے جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے بلکہ یہ بھارتی عوام پر بھی ایک بوجھ بن گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی بحریہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث افسران اور اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ان کے حوصلے پست ہوگئے ہیں جب کہ بری کارکردگی کے باعث عوام میں بھی غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کے ہر5 سال میں 1 جنگی جہاز تباہ اور ہر 2 سال میں ایک تربیت یافتہ افسر ہلاک ہوجاتا ہے۔ سنہ 2000 سے لے کر اب تک بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔ صرف 2014 میں 11 حادثات ہوئے جن میں بھارتی بحریہ کے 21 افسران و جوان ہلاک ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : قطر میں بھارتی بحریہ کے سابق کمانڈرز سمیت 8 افسران گرفتار

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی طرح 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوگیا تھا۔ 18 جنوری 2022 کو INS رنویر پر دھماکے کے نتیجے میں 3 سیلرز ہلاک ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں اکتوبر2017 میں واحد بھارتی نیوکلئیر سَب میرین غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جب کہ فروری 2014 میں بھارتی سَب میرین سندھورَتنا میں آگ لگنے سے 2 افسران سمیت 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سَب میرین حادثے کے نتیجے میں بھارتی نیول چیف ڈی کے جوشی کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران پاکستان 4 مرتبہ بھارتی آبدوزوں کا پاکستانی پانیوں میں سُراغ لگا کر بھارتی بحریہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت دُنیا کے سامنے رکھ چکا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : قطر نے بھارتی جاسوسوں کے زیراستعمال کمپنی بند کر دی

عالمی سطح پر بھارتی بحریہ کی نیک نامی کو اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب قطر میں ایک پروجیکٹ کے لیے نجی کمپنی میں کام کرنے والے بھارتی صدارتی ایوارڈ یافtہ نیول کمانڈر سمیت 8 افراد کو کرپشن اور جاسوسی کے الزام میں نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

قطر میں بھارتی بحریہ کے ان 8 افسران اور اہلکاروں کے خلاف کرپشن الزامات پر انھیں سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے۔

بھارتی بحریہ کے ان سیاہ کارناموں اور بری کارکردگی کے باعث بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ کیا حادثات کا شکار بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں