احتساب عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، محفوظ فیصلہ 20 جولائی کو سنایا جائے گا


ویب ڈیسک July 17, 2023
(فوٹو: فائل)

احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی، جس میں حمزہ کی جانب سے طبی وجوہات پر حاضری معافی کی درخواست دی گئی، جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

دوران سماعت درخواست کی بنیاد پر مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، جس کے کوئی شواہد موجود نہیں۔ بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے لیکن سماعت نہیں ہو رہی۔ عدالت بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کا حکم دے۔

احتساب عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 20 جولائی کو سنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں