گال ٹیسٹ سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3ہزار رنز مکمل کرلیے
وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر ہیں
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرلیے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری گال ٹیسٹ میں سرفراز احمد 17 رنز بناکر پویلین لوٹے تاہم انہوں نے 8 رنز بناکر ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 ہزار رنز مکمل کیے۔ سرفراز یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر ہیں، انہوں نے 3000 رنز 52 ویں ٹیسٹ میں مکمل کیے۔
مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ؛ شاہین آفریدی نے وکٹوں کی سینچری مکمل کرلی
سرفراز احمد پاکستان کے لیے 21 ففٹی اور4 سنچریاں بھی اسکور کرچکے ہیں۔ وہ 3000 رنز اسکور کرنے والے مجموعی طور پر پاکستان کے 20 ویں بیٹر ہیں۔