وزیر آئی ٹی کی پی ٹی اے کو غیر قانونی قرضہ ایپلی کیشنز بلاک کرنے کی ہدایت

43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 17, 2023
اب تک 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے غیر قانونی قرضہ ایپلی کیشن کےخلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا۔

امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل حفیظ الرحمان کو ایسی ایپلی کیشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی، جس پر فوری عملدرآمد کے تحت اب تک 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

امین الحق نے کہا کہ اس طرح کی کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں، پی ٹی اے کی کارروائیوں میں ایس ای سی پی سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ فیس بک، اوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کےذریعے قرضہ دینے والی مافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کررہی ہیں، عوام ایسی ایپلی کیشنز کی شکایت، پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور مقامی پولیس کے پاس درج کرائیں۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ شکایات کا انتظارکرنے کے بجائےایسےعناصر کے خلاف ازخود کارروائی کرے، عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاکرانھیں موت کےاندھیروں میں دھکیلنےوالےعناصر کی سرکوبی ضروری ہے، دھمکیاں، بلیک میلنگ، صارف کے ذاتی ڈیٹا کا استعمال خلاف قانون ہے، قرضہ ہزاروں کا اور واپسی لاکھوں میں ہوتی ہے۔

امین الحق نے مزید کہا کہ صارفین بناسوچےسمجھےآن لائن، وسوشل میڈیا اشتہارات سےمتاثرہوکرذاتی ڈیٹا کسی سےشیئرنہ کریں، آن لائن ڈالرزکمانے کی مختلف پوسٹوں پر عمل میں احتیاط ضروری، کوئی رقم یا معلومات فراہم نہ کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں